بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

افریقی وکیل کی اوباما کی بیٹی سے شادی کی خواہش

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کینیاکے ایک وکیل نے امریکی صدرباراک اوباما کی صاحبزادی ’مالیا‘ سے شادی کی خواہش کااظہار کردیا اور وہ جولائی میں اوباما کے دورہ کے موقع پر پروپوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، موصوف نے 50گائے ، 70بھیڑیں اور 30بکریاں بھی بدلے میں دینے کی پیشکش کردی۔عرب میڈیا کے مطابق فیلکس کپرونونے ایک انٹرویو میں بتایاکہ 2008سے وہ مالیا سے شادی میں دلچسپی رکھتاہے ،اس وقت اوباما کے پہلے دور صدارت کی مہم جاری تھی اور مالیا صرف 10سال کی تھی۔ اس وقت سے کسی ’ڈیٹ ‘پر نہیں گیا اور فیصلہ کیا کہ ا±سی(مالیا) سے وفادار رہوں گا، اپنے خاندان سے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور وہ میری دلہن لانے کے لیے مدد (لائیو سٹاک ) دینے کو تیار ہیں۔وکیل نے بتایاکہ اوباما کے سامنے یہ پیشکش رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور صدر بننے کے بعد اپنے آبائی ملک کے دورے کے موقع پر صدرکی بیٹی بھی ساتھ ہی ہوں گی ، میں ایک خط لکھ رہاہوں جس میں اوباما سے درخواست کروں گاکہ اپنے دورے کے موقع پر اپنی صاحبزادی کو ساتھ لائیں اور یقین ہے کہ سفارتخانہ یہ خط اوباماتک پہنچائے گی ،

مزید پڑھئے:پہلی تھری ڈی اینیمیٹڈ لم ”تین بہادر “ کے پریمئیر شو کا لاہور میں انعقاد

لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ مجھے پیسوں کالالچ ہے لیکن یہ بات نہیں ، میری محبت سچی ہے۔پروپوزل کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں جو گاﺅں کے نزدیک ایک پہاڑی پر کی جائے گی اور شادی کے بعد ایک سادہ زندگی بسرکریں گے ،میں مالیا کو یہ سکھادوں گاکہ گائے کا دودھ کیسے دوہتے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ 90سال سے زائد عمرکی اوباما کی دادی تاحال حیات ہیں اور وہ مغربی کینیامیں کوگیلو کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جہاں اوباما کے دیگر رشتہ دار بھی مقیم ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…