اسلام آباد (نیوڈیسک)آپ نے اکثر سن رکھا ہوگا کہ لوگ کھانا کم کرکے اپنا وزن کم کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس نے اپنی خوراک بڑھا کر اپنا 20کلو وزن کم کیا۔پانچ سال قبل 23سالہ ایما بوئیاپنی بیٹی کی پیدائش پر بہت زیادہ موٹی ہوگئی اور اس کا وزن 95کلوگرام تک جا پہنچااور ڈاکٹروں نے اسے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے اپنا وزن کم نہ کیا تو اس کے شدید نقصانات ہوسکتے ہیں۔پہلے ایما take aways،سنیکس،چاکلیٹ وغیرہ کھاتی تھی اور اسی وجہ سے اس کا وزن بہت تیزی سے بڑھنے لگالیکن پھر اس نے گھر پر ہی کھانا بناناشروع کیا اور اپنے ہاتھوں سے سلاد،پھل ،پاسٹاوغیرہ بناکر کھانے لگی۔اس کا کہنا ہے کہ پہلے وہ ہر طرح کے کھانے کھایاکرتی تھی اور کبھی بھی اس بات کی پرواہ نہ کرتی تھی کہ ان کھانوں کی وجہ سے وہ موٹی ہورہی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ کھانا نہیں کھاتی تھی لیکن جو بھی کھاتی تھی وہ انتہائی نقصان دہ تھا۔ ان تمام کھانوں کی وجہ سے ایک وقت آیاکہ اس کا وزن 95کلوگرام ہوگیا لیکن پھر اس نے اپنے کھانوں پر توجہ دینی شروع کی اور صرف مفید کھانے کھانے پر توجہ دینے لگی۔صرف چار ماہ میں اس کا وزن 75کلوگرام ہوگیایعنی اس نے 20کلوگرام وزن کم کرلیا۔اس کا کہنا ہے کہ اس کی پہلے اور اب کی عادات میں زمین آسمان کا فرق ہے یعنی وہ پہلے کم کھانا کھاتی تھی لیکن اس کا وزن بہت زیادہ تھا لیکن اب وہ زیادہ کھانا کھاتی ہے اور اس کا وزن کم ہے۔اس کا کہنا ہے کہ تمام اشیائ جو پہلے کھاتی تھی انتہائی خطرناک اور وزن میں بڑھنے کی وجہ بنتی تھیں لیکن اب تمام معاملہ الٹ ہوگیا ہے۔ پہلے اپنے کھانے کی روٹین بتاتے ہوئے ایما کا کہنا تھا کہ پہلے وہ ناشتہ نہیں کرتے تھی،دوپہر میں چاکلیٹ اور سنیکس کھایا کرتی تھی جبکہ رات کو وہ takeawayپر گزارا کرتی تھی اور اس دوران وہ بالکل ورزش نہیں کرتی تھی۔لیکن اب وہ ناشتہ میں دلیہ،دوپہر میں گھر کا بنا پاسٹا اور سلاد جبکہ رات کے کھانے میںوہ کوئی اچھی فرائی ہوئی چیز کھاتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ سنیکس میں وہ پھل، دہی اور کم حراروں والی چیزیں کھاتی ہے یعنی اب اس کی خوارک پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اب وہ ورزش بھی کرتی ہے اور جاگنگ،سوئمنگ اور واک کو ترجیح دیتی ہے۔
خوراک بڑھا کراپنا وزن 20کلو کم کر نے والی خاتون
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں