اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ڈائٹنگ کامیاب بناتی ہے تو ناشتہ ترک کر دیں

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) دنیا بھر میں معجزے کا انتظار جس قدر موٹے لوگوں کوہوتا ہے، اتنا کسی کو نہیں ہوتا۔ کوئی معجزاتی ڈائیٹ وجود میں آجائے یا پھر کوئی ایسی ہوا چل پڑے جو اضافی وزن کو چٹکی بجاتے ختم کردے یا پھر کوئی ایسی جادوئی گولی ایجاد ہوجائے جو کہ وزن بھی کم کرے اور اسکے نقصانات بھی نہ ہوں اور وغیرہ وغیرہ۔ فربہ افراد کی خواہشات اور معجزات کا انتظار بس موٹاپے کے گرد ہی گھومتا ہے تاہم کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ آپ ڈائیٹنگ کے لئے جن اصول و ضوابط پر عمل کررہی ہیں، وہ درست بھی ہیں یا نہیں؟ یہ بھی تو ممکن ہے کہ آپ کو جن اصولوں کے بارے میں معلوم ہو دراصل وہی ڈائیٹنگ کے اصل سائنسی اصولوں کے برخلاف ہوں اور جس کی وجہ سے آپ کی ڈائیٹنگ کی خواہش کو نقصان پہنچ رہا ہو؟ جیسا کہ اس عام خیال کو ہی لیجیئے جس کے مطابق صحت مند دن کا آغاز ایک بھرپور ناشتے سے ہوتا ہے۔ حالانکہ ایک بھرپور ناشتہ اچھی ڈائیٹنگ کی ضمانت ہرگز نہیں ہے۔ موٹاپے اور ناشتے کا آپس میں گہرا تعلق ہے اوراسی تعلق کو معلوم کرنے کیلئے گزشتہ دنوں منعقد کئے گئے سروے سے معلوم ہوا کہ نوے فیصد امریکی اب ناشتہ باقاعدگی سے کرنے لگے ہیں (ماضی میں امریکیوں میں ناشتہ گول کرنے کا رواج عام تھا) اور پچاس فیصد امریکی فربہ ہی نہیں بلکہ موٹاپے کے اعتبار سے خطرناک حد میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ناشتے کے حوالے سے دو اصولوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ناشتے کیلئے وقت کی اتنی اہمیت نہیں ہے جتنا کہ عام طور پر دی جاتی ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ جاگنے کے فوری بعد یا پھر ایک گھنٹے کے اندر اندر ناشتا کرلیں۔ اس سے آپ کے میابولزم کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، جیسا کہ عام طور پر مفروضہ ہے۔
جلد ناشتہ کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے دن بھر کے کھانے پینے کے دورانیہ کو طویل تر بنا رہی ہیں۔ رات گئے تک آپ کے کھانے پینے کے جو معمولات ہیں انہیں تبدیل کرنا تو مشکل ہے تاہم اگر آپ ناشتہ دیر سے کریں تو ایسے میں آپ چوبیس گھنٹوں میں سے کھانے پینے کے لئے مخصوص وقت کی کل مدت کو گھٹا سکتی ہیں۔ اس طرح جلد ناشتہ کرنے سے آپ کے جسم میں چربی کی مقدار زیادہ اکھٹا ہونے کا امکان پیدا ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھئے:چین :26 سالہ طالب علم بنا ارب پتی

اس بارے میں سالک انسٹی ٹیوٹ کے بائیولوجیکل سٹڈیز کے ماہرین کی رائے میں اگر آپ صبح سات بجے ناشتہ کرتی ہیں اور رات دس بجے آخری بار کچھ کھاتی ہیں تو ایسے میں آپ کے کھانے پینے کا دورانیہ پندرہ گھنٹے طویل ہوجاتا ہے جو کہ آپ کے جسم کی ضرورت سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔یاد رکھیں کہ ناشتے کو دوپہر کے کھانے یا رات کے کھانے کو ناشتے پر کوئی فوقیت نہیں۔ ہر کھانا ایک برابر اہم ہوتا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ کل کتنی کیلوریز لے رہی ہیں۔ آپ کے کھانے میں صحت مند غذائیں جیسا کہ ثابت اناج اور سلاد وغیرہ زیادہ ہیں یا پھر فاسٹ فوڈ اور یہ کہ آپ ایک دن میں کھانے پینے پر کل کتنا وقت صرف کرتی ہیں۔اس لئے اگر آپ کو ناشتہ کرنا پسند نہیں ہے تو اسے ترک کردیں اور اگر آپ کو یہ پسند ہے تو جاری رکھیں بس اس امر پر خاص نگاہ رکھیں کہ آپ کے چوبیس گھنٹے میں سے کتنے گھنٹے کھانے پینے کیلئے مخصوص ہیں اور اس دوران آپ نے کل کتنی کیلوریز لی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…