ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کاشیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کر نے کااعلان،بیورو کریسی کو بھی تنبیہ کر دی

datetime 28  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فیض آباد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت نے ایک ہفتے تک شیخ رشید کیخلاف کارروائی نہ کی تو ہم الیکشن کمیشن جائیں گے،سد عمر یاد رکھو جو عوام کی چیخیں نکلواتے ہیں پھر ان کی بھی چیخیں نکلتی ہیں،

پاکستان میں ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے والا لوگوں کو بیروزگار کر رہا ہے ،ابھی تک ایک مکان نہیں بنا، ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیاجائے ، بیوروکریسی ریاست کی ملازم بنے، عمران خان نوکری نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہم عدالتوں سے لڑنے والے نہیں تاہم عدلیہ سے گلے شکوے ضرور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیب نے ہماری قیادت کیلئے غلط رویہ اختیار کیا ہے، جمعرات کو ہماری قیادت ہائی کورٹ گئی لیکن ہم نے کارکنوں کو کوئی کال نہیں دی اس کے باوجود اسلام آباد میں ہر سڑک بند کردی گئی، خار دار تاریں لگا دی گئیں، ہمارے کچھ کارکنوں کو روکا گیا، کارکنوں نے صرف نعرے لگائے تو ان پر تشدد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہائی کورٹ کے باہر روکا گیا،یہ طریقہ کار قابل قبول نہیں، بیوروکریسی ریاست کی ملازم بنے، عمران خان نوکری نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ سے عمران خان کی چیخیں نکلی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ٹرین مارچ پر پوری حکومت چیخ رہی ہے، بلاول بھٹو کی ٹرین مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ تھے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن نعرے مارتے ہیں اور ہمارے جن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوری رہا کیاجائے ۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہمیں مجبور نہ کریں سرکاری دفاتر کے سامنے کھڑے ہوکر جیئے بھٹو کے نعرے لگائیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے اوپر دباؤ ڈالنے کے لیے ٹرین مارچ کررہی ہے، اگر جلسے کرنا دباؤ ڈالنا ہوتا ہے تو پھر وزیر اعظم کس پر دباؤ ڈال رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے پارہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں حیرت ہے کہ حکومت کس طرح کی پالیسیاں بنا رہی ہے؟صرف گالیاں دینے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ریکارڈ توڑ قرضے لیے ہیں،اسد عمر یاد رکھو جو عوام کی چیخیں نکلواتے ہیں پھر ان کی بھی چیخیں نکلتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بینظیر بھٹو پروگرام کو عقل سے چلائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے والا لوگوں کو بیروزگار کر رہا ہے ،ابھی تک ایک مکان نہیں بنا۔چوہدری منظور نے کہاکہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فیض آباد دھرنا کیس کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ سے کارروائی کرنے کا کہا ان کی حمایت کرنے پر شیخ رشید کے خلاف الیکشن کمیشن جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ایک ہفتے تک شیخ رشید کے خلاف کاروائی نہیں کی تو ہم شیخ رشید کے خلاف الیکشن کمیشن جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…