منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

لیکشن کمیشن کے دو ارکان کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت کے معاملے پر تنازع بڑھ گیا، شہباز شریف کی جانب سے جوابی خط

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت کے معاملے پر تنازع بڑھ گیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کے آفس نے وزیراعظم کے سیکریٹری کوجوابی خط لکھ دیا ۔

جمعرات کو وزیراعظم کے سیکریٹری محمد اعظم خان کو قائد حزب اختلاف کے ڈائریکٹر محب علی پھل پوٹو نے خط ارسال کیا ہے،اپوزیشن لیڈر آفس کے خط میں کہاگیاکہ وزیرخارجہ کے دفتر کا 11 مارچ کا خط آئین کی متعلقہ شقوں کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہاگیاکہ آپ کا حالیہ خط بھی آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اور آئینی آرٹیکلز کی روح کے مطابق نہیں ۔اپوزیشن لیڈر آفس کے خط میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 215 چار کی خلاف ورزی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے دفتر سے وزیراعظم آفس بھجوائے جانے والے خط میں آئین کے آرٹیکل 213 دو اے کا متن بھی تحریر کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر آفس کے خط میں موقف اختیار کیاگیاکہ مشاورت کسی نامزد شخص کے ذریعے نہیں ہوسکتی۔خط کے متن میں کہاگیاکہ فہرست میں اب جو نام آپ نے بھجوائے ہیں، وہ شاہ محمود قریشی کے خط میں دئیے گئے مجوزہ ناموں سے مختلف ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ 2011ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشاورت کی حدودقیود طے ہیں، اس عدالتی فیصلے سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت کے معاملے پر تنازع بڑھ گیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کے آفس نے وزیراعظم کے سیکریٹری کوجوابی خط لکھ دیا ۔جمعرات کو وزیراعظم کے سیکریٹری محمد اعظم خان کو قائد حزب اختلاف کے ڈائریکٹر محب علی پھل پوٹو نے خط ارسال کیا ہے

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…