منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پہلے بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد ہی جڑواں بچوں کا جنم، ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے ،طبی تاریخ کا حیرت انگیز ترین واقعہ

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی خاتون نے قبل از وقت بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عارفہ سلطان نے گزشتہ ماہ بچوں کو جنم دیا تھا۔گائنی کولوجسٹ شیلا پوڈر نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں ہوا کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش کے وقت بھی خاتون دو بچوں سے حاملہ تھی۔انہوں نے بتایا کہ عافہ سلطان کو 26 دن بعد ہی دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ماہر امراض نسواں نے کہاکہ حاملہ خاتون نے ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو جنم دیا تاہم تینوں بچے اب صحت مند ہیں۔

سرکاری ہسپتال کے چیف ڈاکٹر دلیپ روئے نے کہا کہ میں نے اپنی 30 سالہ طبی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ خاتون نے بچے کو جنم دیا اور محض 26 دن بعد ہی ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہو۔دوسری جانب سلطانہ نے کہاکہ وہ تین بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں لیکن بچوں کی پرورش سے متعلق خدشات سے پریشان ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے شوہر ماہانہ صرف 70 ڈالر کماپاتے ہیں۔سلطانہ نے واضح کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ معمولی رقم سے اتنی بڑی ذمہ داری کیسے انجام دے سکوں گی۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…