جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اہم عہدوں پر سینئرکے اوپر جونیئرافسران کوبٹھادیاگیا،خیبرپختونخو میں میرٹ کے برعکس اورپسند ناپسند کی بنیاد پرسرکاری ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفرپرتنقید

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے صوبے میں میرٹ کے برعکس اورپسند ناپسند کی بنیاد پرسرکاری ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفراور پرشدیدنکتہ چینی کی ۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی کرسی قابل عزت اورہاؤس کی معززکرسی ہوتی ہے صوبے کانظام چیف ایگزیکٹیواورایڈمنسٹریشن چلاتاہے ایوان میں جووعدے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں اس کی پاسداری نہیں کی جاتی

اہم عہدوں پر سینئرکے اوپر جونیئرافسران کوبٹھادیاگیاہے اپوزیشن حلقوں میں افسران سمیت کلاس فورکے تین تین بار تبادلے ہورہے ہیں اس سے ملازمین میں مایوسی بڑھے گی اس حوالے سے بیلنس رکھاجائے بے انصافی نہ کی جائے ۔ اے این پی کے خوشدل خان نے کہاکہ تمام ملازمین کے کیڈرزہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے من پسند افراد کو دوسرے کیڈرزمیں لگایاجاتاہے انہوں نے کہاکہ اسوقت پبلک ہیلتھ اور سی اینڈڈبلیوکے سیکرٹریز انجینئرزہیں ایم ایم اے کے عنایت اللہ نے کہاکہ عمران خان کے ویژن پر کہ تمام بیوروکریٹس کام کرنے میں آزادہونگے،سیاسی مداخلت نہیں ہوگی لیکن اس پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاہے عنایت اللہ نے حوالہ دیاکہ اس وقت محکمہ تعلیم کے پچاس فیصد انتظامی کیڈرکے افسران کا تعلق تدریسی کیڈر سے ہے چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کا تبادلہ تین دن بعدمنسوخ ہوتاہے تعلیم اور توانائی کے محکموں کے سیکرٹریز ٹکتے ہی نہیں اپردیر میں ایکسین کا تبادلہ چھ بارکیاگیا کئی یونیورسٹیوں کے انٹرویوکے باوجود وائس چانسلرزکی تعیناتی نہ ہوسکی کے پی اوجی سی ایل جیسے کئی اہم اداروں کے چیف ایگزیکٹیو تاحال تعینات نہیں ہوئے اسکے علاوہ گریڈ18اور19کے پی ایم ایس افسران مہینوں سے تعیناتی کے منتظرہیں ۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے کہاکہ اپوزیشن نے جن غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ان کی اصلاحا ت کرینگے میرٹ سے کوئی بھی بالاترنہیں تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی جائیں گی

وفاق نے بیوروکریسی کے نظام میں اصلاحات کیلئے تجاویز طلب کی ہیں جس پر بہت جلد عملد رآمد شروع ہوجائیگا جس کے بعد بیوروکریٹ افسرنہیں عوامی خادم ہونگے ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سابق حکومت میں صرف تین اضلاع سے جماعت اسلامی جیتی تھی لیکن انہوں نے23اضلاع کی ضلعی زکوٰۃ چیئرمینوں کاانتخاب اپنی پارٹی سے کیاتھاوائس چانسلرکی تعیناتی بھی بہت جلد عمل میں لائی جائیگی۔صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے جواب دیاکہ افسرشاہی کاکوئی بھی ملازم احتساب سے بالاترنہیں

70سالہ بیوروکریسی کے نظام میں کسی قسم کے اصلاحا ت نہیں کئے گئے صوبے کے پانچ لاکھ سرکاری ملازمین کے نظام میں ماضی کی حکومتوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی کوئی افسرسینئرہویاجونیئراب اس سے نکلناہوگا معیاریہ ہوناچاہئے کہ کونساافسرکس حد تک کام کرسکتاہے سرکاری ملازمین صرف سرکارکے ملازمین ہوتے ہیں ان میں حکومت یااپوزیشن نہیں ہوتی انہوں نے تسلیم کیاکہ نظام میں واقعی خامیاں ہیں جس میں اصلاحات ہونی چاہئے یہ ملک بیوروکریٹ کانہیں عوام کاکاہے اورانہیں عوام کی خدمت کیلئے تیار کرناہوگاجب کوئی افسرکام نہیں کریگاآپ اس کو نکال بھی نہیں سکتے تو اسکا تبادلہ تو کرناہوگا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…