منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان سے جاوید میانداد کی ملاقات ،اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے سابق کپتان جاوید میانداد نے ملاقات میں 27 سال پہلے جیتے گئے ورلڈ کپ کی یادوں کو تازہ کیا۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں عظیم کھلاڑیوں نے انیس سو بانوے کے عالمی کپ کی خوشگوار یادوں کو دہرایا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو 1992کا تاریخی ورلڈ کپ جیتے 27 برس بیت گئے ہیں۔ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 22رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔فائنل میچ میں وسیم اکرم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ انضمام الحق طبیعت نازسازی کے باوجود کپتان کے کہنے پر میدان میں اترے اور 35 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 42رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وسیم اکرم نے بھی 18گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 33رنز بنائے۔وسیم اکرم نے ایلن لیمب اور اگلی ہی گیند پر کرس لیوز کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلش بلے بازی کی کمر توڑ دی۔دو اہم بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 49.2اوورز میں 227بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…