منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

دیپالپور، انصاف ناپید،ظالم وڈیروں کے گھر میں کام سے انکار غریب خاندان کا جرم بن گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپالپور ( آن لائن)انصاف ناپید،ظالم وڈیروں کے گھر میں کام سے انکار غریب خاندان کا جرم بن گیا ، محنت کش غلام نبی وڈیروں کے کار خاص کی فائرنگ سے زخمی ،مضروب غلام نبی کی مدعیت میں مقدمہ درج کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکاصلح کا دباؤ ،با اثر زمیندار نے تھانہ چورستہ میاں خاں نے مضروب سمیت دیگر اہل خانہ پر دو مقدمات درج کر ا دئیے

مظلوم خاندان انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور انصاف دیا جائے ورنہ بچوں سمیت خود سوزی کر لوں گا محنت کش غلام نبی کی میڈیا کے سامنے دھمکی تفصیلات کے مطابق تھانہ چورستہ میاں خاں کے علاقہ پنجری پور کے رہائشی محنت کش غلام نبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل علاقہ کی معروف شخصیت با اثر وڈیروے کے گھر میں کام کرنے سے انکارپورے خاندان کو مہنگا پڑ گیا ظالم جاگیردار کے کار خاص عبدالمجید اور عبد العزیز وغیرہ اس کے گھر میں دخل ہو گئے اسکی بہن کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا مضروبہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا پتہ کرنے غلام نبی کھیتوں سے دیپالپور جا رہا تھا کہ راستے میں زبیر عرف بوٹا نے غلام نبی کو پیچھے سے بندوق کا فائر کرکے شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ چورست میاں خاں نے مقدمہ درج کر لیا مگر با اثر زمینداروں کو قانون کی گرفت سے بچانے کے لئے اور صلح کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے مدعی مقدمہ غلام نبی اور اسکے اہل خانہ کے خلاف دو سنگین نوعویت کے الگ الگ دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تا حال تفتیش کا عمل جاری ہے محنت کش غلانبی نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں مقامی پولیس بھی انکے ساتھ ہتک آمیز سلوک کر رہی ہیں اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ بچوں سمیت خود سوزی کر لے گا علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی اور ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…