اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکی انتظامیہ کے شام کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی دعویٰ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے خلاف اور عالمی قوانین کے خلاف ہے ۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے شامی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ کو تسلیم کرنے کے متنازعہ امریکی فیصلہ بارے جاری کئے گئے ایک بیان میں
کہا کہ امریکی فیصلے کے خلاف اٹھنے والی عالمی برادری کی آواز میں ہم آواز ہیں، یہ فیصلہ اقوام متحدہ چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی ردعمل کے ساتھ ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ امریکی فیصلے کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق صورتحال کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔