جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد اب تک میرا بٹوا بھرا ہوا کیونکہ مجھے کوئی کسی چیز کے لیے رقم خرچ کرنے ہی نہیں دیتا امریکی سیاح پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے متاثر

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاک سرزمین کی دل کشی امریکی سیاح کو کھینچ لائی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیاح پاکستان کی مثبت تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے سے پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں۔حالیہ عرصے کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کئی غیر ملکی “یوٹیوبرز” کا چرچا رہا ہے۔

ان سیاحوں کی ویڈیوزپاکستانی سرزمین پر پھیلے قدرتی حسن کو دنیا پر آشکار کرانے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم پر یہ بھی واضح کر رہی ہیں کہ پاکستان کسی بھی مغربی ملک کی طرح غیر ملکیوں کے لیے محفوظ ہے۔ڈریو بنسکائی بھی پاکستان آنے والے سیاحوں میں سے ایک ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا سے ہے۔وہ اب تک 161 ممالک کی سیر کر چکے ہیں۔جب کہ اس فہرست میں پاکستان کا 162 نمبر ہے۔ڈریو کو پاکستان آئے چند روز ہی ہوئے ہیں۔اس عرصے میں انہوں نے پاکستانیوں کو سب سے زیادہ مہمان نواز پایا۔ڈریو کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد اب تک میرا بٹوا بھرا ہوا کیونکہ مجھے کوئی کسی چیز کے لیے رقم خرچ کرنے ہی نہیں دیتا۔ڈریو کو یہ خوبی صرف پاکستان کے لوگوں میں ہی نظر آئی۔ڈریو کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔بالآخر یہاں موجود دوستوں کی مدد سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ڈریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بے حد محبت کرنے والے اورر مہمان نواز ہیں،امریکی سیاح کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔امید ہے کہ ان کے چینل کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو گا۔اور یہاں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…