اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا ریٹ طے کئے جانے کی خبریں،وزارت خزانہ کی وضاحت نے وضاحت جاری کردی،تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا ہے ۔ منگل کواپنے بیان میں وزارت خزانہ نے کہاکہ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر مذاکرات کریگا۔دریں اثناء وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد
سے آئی ایم ایف مشن چیف رمیریز ریگو نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ حکومت نے ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کیلئے مختلف معاشی اصلاحات کیں۔مشیر تجارت نے کہاکہ ملکی تاریخ کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی جلد متعارف کروائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیرف پالیسی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی ۔رمیریز ریگو نے کہاکہ پاکستان کے معاشی اصلاحات اچھا اقدام ہے ،امید ہے کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا اس سے معیشت میں بہتری آئے گی ۔