جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بحریہ ٹاؤن کراچی کے بارے میں خدشات کا خاتمہ،اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سپریم کورٹ سے اظہار تشکر، فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

datetime 25  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بحریہ ٹاؤن کراچی کے بارے میں خدشات کا خاتمہ، اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سپریم کورٹ سے اظہار تشکر، فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس کے فیصلے کے بعداوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے اپنے پیغامات میں سپریم کورٹ کا شکریہ اداکیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس اور جوڈیشری کے انتہائی ممنون ہیں کہ انہوں نے یہ مسئلہ حل کرا دیا۔ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھے گی۔ تھرڈ پارٹی کے خدشات دور ہوگئے۔اب ہم نئے جوش و ولولے کے ساتھ پاکستان میں اپنا سرمایہ لگائیں گے۔ پاکستان کی ترقی میں اپنا برابر کا حصہ ڈالیں گے، واضح رہے کہ پاکستان کی رئیل سٹیٹ انڈسٹری میں اوورسیز پاکستانیز نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل اوورسیز پاکستانیز میں شدید خدشات پائے جاتے تھے جو کہ اس انتہائی مناسب فیصلے کے بعد مکمل طورپر دور ہوگئے ہیں، اوورسیز پاکستانیز بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دے رہے ہیں اور اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اب پاکستان میں مزید بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آئے گی اور ملک مزید ترقی کرے گا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے رئیل سٹیٹ کے حلقوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے، اس اہم ترین فیصلے سے جہاں ہزاروں افراد کا مستقبل محفوظ ہوا ہے وہیں پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے رئیل سٹیٹ کے شعبے کو ایک نئی جہت بھی ملی ہے۔رئیل سٹیٹ شعبے سے جڑے معروف بلڈرز نے سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلہ خوش آئند قراردیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ اس سے پاکستان میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کاروبار پھلے پھولے گا اور اس سے روزگار کے مزید نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے بیروزگاری میں کمی آئے گی اور اس فیلڈ سے متعلقہ انڈسٹریز بھی مزید مستحکم ہو سکیں گی۔ رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ اب مقابلے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا جس سے شہریوں کو بھی بہترین سہولیات سے مزین گھرمل سکیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…