جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس کے فیصلے نے رئیل سٹیٹ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی،نئے دور کا آغاز،بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس کے فیصلے نے رئیل سٹیٹ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی،نئے دور کا آغاز، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس کے فیصلے کو رئیل سٹیٹ انڈسٹری کے حلقوں میں خوب سراہاجارہاہے، پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین فیصلے نے جہاں ایک طرف ہزاروں افراد کے مستقبل کو محفوظ بنا دیا ہے دوسری جانب پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے رئیل سٹیٹ کے شعبے کو ایک نئی جہت ملی ہے۔

رئیل سٹیٹ شعبے سے جڑے معروف بلڈرز نے سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلہ خوش آئند قراردیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ اس سے پاکستان میں خرید و فروخت کا کاروبار پھلے پھولے گااور روزگار کے مزیدنئے مواقع پیدا ہونگے جس سے بیروزگاری میں کمی آئیگی اوراس فیلڈ سے متعلقہ انڈسٹریز بھی مزید مستحکم ہو سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ اب مقابلے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا جس سے شہریوں کو بھی بہترین سہولیات سے مزین گھرمل سکیں گے۔ جہاں ایک طرف رئیل اسٹیٹ انڈسٹری نے اس فیصلے کو سراہا ہے تو دوسری جانب مزدوروں نے بھی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں، بحریہ ٹاؤن کے منصوبے پر کام کرنے والے مزدور بھی گومگو کی کیفیت کا شکار تھے اور انتہائی پریشان تھے لیکن اس فیصلے نے ان کی تمام مشکلات و پریشانیوں کا خاتمہ کر دیا، بحریہ ٹاؤن کراچی میں کام کرنے والے مزدوروں نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف رئیل سٹیٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ اس شعبے سے متعلق متعدد شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے جن سے غریب اور متوسط طبقے کی ایک بڑی منسلک ہے۔ مستری، لوڈر، ہیلپر و دیگر کنسٹرکشن کا کام کرنے والے مزدوروں کو جیسے ہی یہ خبر ملی تو ان لوگوں نے خوشی میں جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ان مزدوروں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لئے کسی عید سے کم نہیں ہے۔ ہم چیف جسٹس صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں بھوکا مرنے سے بچا لیا۔ اب ہم بھی اپنے بچوں کو اچھے سکولوں میں لکھا پڑھا سکیں گے۔ معیار زندگی بلند ہوگا۔ ہم ملک ریاض صاحب کے انتہائی ممنون ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کے ساتھ مل کر اس کیس کا درمیانی راستہ نکالا۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…