جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

’’ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہی بڑا کارساز ہے‘‘ نیول چیف نے باتوں باتوں میں دشمن کو خبر دار کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہونا چاہیے کہ ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہی بڑا کارساز ہے، کردار کی پختگی کے ساتھ ساتھ حربی مہارتوں کو یقینی بنانابھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

وہ پیر کو پاک بحریہ کے سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کے لئے اسلام آباد میں ”امیرالبحر اوپن فورم” سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اوپن فورم میں شرکت کی ۔ اوپن فورم میں پاک بحریہ میں فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ اوپن فورم میں امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے سیر حاصل جوابات بھی دیئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا کہ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہونا چاہیے کہ ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہی بڑا کارساز ہے۔انہوں نے کہا کہ کردار کی پختگی کے ساتھ ساتھ حربی مہارتوں کو یقینی بنانابھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے آفیسرز اور اور جوانوں کے اعلیٰ جذبہ اور پیشہ وارانہ مہارتوں کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…