ریاض(این این آئی)نیوزی لینڈ میں 15 مارچ کو مساجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں اپنے شوہر اور بیٹے کو کھو دینے والی ایک شامی خاتون کو رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے مکان خرید کر دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی پناہ گزین خاتون سلوی مصطفی کا شوہر خالد اور اس کا بڑا بیٹا حمزہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ میں مسجد النور میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہوگئے تھے۔
مکہ مکرمہ میں قائم رابطہ عالم اسلام کے ڈائریکٹر برائے آسٹریلیا و نیوزی لینڈ مشبب القحطانی نے متاثرہ شامی خاندان سے اسپتال میں ملاقات کی۔ سلوی کا خاندان 8 ماہ قبل ہی نیوزی لینڈ پہنچا تھا۔ اس موقع پرسلوی نے بتایا جب اس نے مسجد میں دہشت گردی کی خبر سنی تو فورا بیٹے کا فون نمبر ملایا۔ فون آن ہوگیا مگر بیٹے نے بات نہیں کی۔ البتہ اندھا دھند گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دے رہی تھی۔