ہندو لڑکیوں کے اغوا پر وزیراعظم عمران خان ٹویٹ کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں،سندھ حکومت اور وفاق میں ٹھن گئی،بڑے اقدام کا اعلان،افسوسناک صورتحال

24  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ا طلاعات ، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ٹوئٹ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ سندھ ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے چکے ہیں، اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی رابطہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ پولیس رحیم یار خان میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاچکی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اس معاملہ پر اتنے ہی سنجیدہ ہیں تو پنجاب میں نوعمری کی شادی کے قوانین میں اصلاح کریں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ہندو لڑکیوں کے اغوا پر سیاست چمکانے سے باز آجائیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہابنے کہا ہے کہ

چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت یہ اغوا کی واردات ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اغوا کاروں کو قانون کے تحت سزا دلوائے گی۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹویٹر سے نکل کر زمینی حقائق ملاحظہ فرمائیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف ٹویٹر پر نوٹس لینے کے اقدامات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہندو لڑکیوں کے اغوا پر وزیراعظم ٹویٹ کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…