جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ہاں!نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹوں کو بدلنے کی کوشش کی گئی‘ نواز شریف کودراصل کیا بیماری ہے؟صوبائی وزیرصحت کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پرائیویٹ لیبارٹری کی ویب سائٹ ہیک کر کے نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹوں کو بدلنے کی کوشش کی گئی ، نواز شریف کو گردوں کی بیماری پرانی ہے اور ذبیاطیس کی وجہ سے گردے مزید متاثر ہو رہے ہیں۔ نواز شریف آمادہ ہوئے تو ہم انہیں ہسپتال داخل کروانے کو تیار ہیں۔ لاہور میں منہاج القرآن فاؤنڈیشن کی اجتماعی

شادیوں کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو گردوں کا عارضہ نیا نہیں، بہت وقت سے ان کی سیریم کریٹنن کی رپورٹ ٹھیک نہیں آ رہی۔ انہیں گردے میں پتھری بھی ہے، شوگر کا مرض بھی لاحق ہے جس کی وجہ سے ان کے گردے مزید متاثر ہوئے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کے جو تازہ میڈیکل ٹیسٹ ہوئے ہیں ان کی رپورٹس ابھی انہوں نے نہیں دیکھیں، رپورٹس دیکھنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے کہ ان کا علاج جیل میں ممکن ہے کہ انہیں ہسپتال میں منتقل کیا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے ٹیسٹ جس لیبارٹری سے کروائے گئے وہ غیرمعیاری نہیں ہے البتہ یہ خبریں آ رہی ہیں کہ نواز شریف کے ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری کی ویب سائٹ ہیک کر کے نواز شریف کی رپورٹس بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت کو جو مسائل ہیں وہ ہمیں بتائیں ہم ان کا علاج کروانے کو تیار ہیں اگر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہوئی اور نواز شریف آمادہ ہوئے تو ہم انہیں ہسپتال داخل کروانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک نہیں کیا جا رہا، بار بار اس طرح کے سوالات نہ کئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کوٹ لکھپت کے باہر (ن )لیگ کے احتجاج سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست میں زندہ رہنے کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے اور احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…