اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حملے میں کون لوگ ملوث ہیں ؟مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات میں اہم سراغ مل گئے،آئی جی سندھ سید کلیم امام نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے میں اہم سراغ ملے ہیں اور جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔آئی جی سندھ سید کلیم امام نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عہد کرنے کا دن ہے کہ لوگوں کے کام آنا ہے، سندھ پولیس ہائی الرٹ ہے اور اس نے 500 سے زائد حملوں کے خطرات کو کامیابی سے روکا ہے، کل افسوسناک واقعہ ہوا، شکر ہے مولانا تقی عثمانی صاحب محفوظ رہے۔سید کلیم امام نے بتایا کہ مفتی صاحب پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کچھ کڑیاں ملی ہیں، جانتے ہیں کون لوگ ملوث ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، سیف سٹی کا پروجیکٹ جلد آجائے گا جس سے کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گی، سندھ پولیس نے کسی سے سکیورٹی واپس نہیں لی ہے۔علاوہ ازیں مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ان کا ذاتی محافظ صنوبر خان اور پولیس گارڈ فاروق شہید ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…