منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹریفک کا شور مو ٹاپے کا باعث بنتا ہے

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک )آپ مناسب نیند لیتے ہیں، غذا میں توازن رکھتے ہیں اور صحت مند سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں مگر اس کے باوجود موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ آپ کا گھر ہو۔جی ہاں ایک نئی طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کسی مرکزی شاہراہ، ریلوے پٹری یا طیاروں کی گزرگاہ کے قریب رہائش لوگوں میں موٹاپے کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتی ہے۔سوئیڈن کے کیرولینسکا انسٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کا شور تناﺅ کی سطح کو بڑھا کر اس مقام تک لے جاتا ہے جہاں جسم زیادہ چربی کا ذخیرہ یہ سوچ کر کرنے لگتا ہے کہ وہ بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کا 45 ڈیسی بل تک کا شور نارمل ہے مگر اس میں ہر 5 ڈیسی بل کا اضافہ لوگوں کی کمر کے پھیلاﺅ کو 0.2 سینٹی میٹر تک بڑھا سکتا ہے۔تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر آندرے پیکو کے مطابق ٹریفک کا شور عام ہے اورشہری علاقوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں توسیع کے نتیجے میں ماحولیاتی اثرات مرتب کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ شور نیند کی خرابی اور جسم میں تناﺅ کا سبب بننے والے ہارمون کی شرح میں تبدیلیاں لاتا ہے جس سے کارڈیووسکولر سسٹم پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کے شور کے مقابلے میں ہوائی گزرگاہ کے راستے میں گھر ہونے سے موٹاپے کی جانب سفر دوگنا زیادہ تیزی سے شروع ہوجاتا ہے۔تحقیق کے مطابق توند یا کمر کا پھیپھلاﺅ سب سے نقصان قسم کی چربی کے نتیجے میں ہوتا ہے جو ذیابیطس جیسے امراض کا باعث بھی بنتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…