پشاور(آن لائن) پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ پھر تاخیر کا شکار، وزیراعلیٰ کو 23 مارچ کو افتتاح سے روکدیا گیا۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ گزشتہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہے
ابتدائی طور پر 3 بسیں آزمائش کے لئے چلائی گئیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواہ نے 23 مارچ کو منصوبے کا افتتاح کرنا تھا تا ہم کام مکمل نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر وزیراعلیٰ کو افتتاح سے روک دیا گیا ہے بس ٹرانزٹ منصوبے کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پشاورکے سب سے بڑے منصوبے بی آر ٹی کے افتتاح میں ایک بارپھر تاخیر ،وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پر تین بسیں چلا کرٹسٹ ڈرائیوکرلیا ،باقاعدہ افتتاح کام مکمل ہونے کے بعد کیاجائیگا۔صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بڑے منصوبے بس رپڈ ٹرانزت کا ٹسٹ ڈرائیوکرلیا،تین بسیں حیات آباد سے چمکنی سٹیشن چلائی گئی،صوبائی وزیر اطلاعات کہتے ہے انسٹالیشن مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح ہوگا۔بی آر ٹی پرآزمائشی تین بسیں حیات اباد سے چمکنی سٹیشن تک چلائی گئی،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سمیت دیگر اعلاء حکام نے بس میں سفر کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو ہم نے سافٹ اوپنگ کا وعدہ کیا تھا۔ منصوبے کا سول ورک مکمل ہوگیا ہے منصوبہ میں خامیاں دور کرنے کے لیے ٹیسٹ ڈرایؤ کررہے ہیں،اکیس بسیں ہمارے پاس ہیں باقی مرحلہ وار آرہی ہے، انسٹالیشن مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کریں گے۔