پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلاول بھٹو پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ ،حکمران جماعت نے دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلاول زرداری نے ذاتی مفاد کے لیے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے،

انکا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان انتہائی افسوسناک اور بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے جو پاکستان کے بیانیے کی نفی ہے۔ بلاول کا بیان اپنی شہید ماں کے خون سے بھی غداری ہے۔قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ آج دنیا پاکستان کے بیانیے کے مطابق مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان پر بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی بھارت کی جانب سے باربار پاکستان پر حملہ کر کے خلاف ورزی کرنے کے موقف کی تائید کر رہی ہے ، ان کشیدہ حالات میں بلاول زرداری پاکستان کے خلاف ایسے بیان داغ رہے ہیں جو کسی بھارتی راکٹ لانچر سے کم نہیں ہیں۔ بلاول زرداری نے کالعدم تنظیموں کے خلاف حکومتی ایکشن کو حفاظتی تحویل سے تعبیر کیا ہے، اس بیان کی ہر ذی شعور پاکستانی مذمت کر رہا ہے اور اسے پاکستان سے غداری گردانتا ہے۔قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا کہ بلاول زرداری انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے ذاتی مفاد کے لئے پاکستان مخالف بیان دیا ہے، ان کا بیان پاکستان کو دنیا کی نظروں میں گرانے کی کوشش ہے اور یہ بیان پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی ایک بڑی مثال ہے۔ بلاول زرداری کے پاکستان کے بیانیے کی نفی کرنے، مودی کے بیانیے کو تقویت پہنچانے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ انکے اس بیانیے کی پاکستان کے آئین سے روگردانی کر کے غداری کا مرتکب ہونے پر بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول زرداری کے پاکستان مخالف بیان پر اس کے خلاف آئین پاکستان کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…