منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں بہار اور خزاں ختم! پانی کی وجہ سے کن 2بڑے شہروں سے بہت بڑی ہجرت ہونیوالی ہے؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پانی کی وجہ سے بہاولپور اور مظفر گڑھ سے بہت بڑی ہجرت ہونے والی ہے ،زمین سے پانی نکال نکال کر ختم کر دیا گیا، زیر زمین پانی کی سطح بارہ سو فٹ پر چلی گئی ہے ،آنے والے چند سالوں میں بہار اور خزاں ملک سے ختم ہو جائے گی۔

جمعرات کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے ذریعے ہی آواز دنیا بھر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کا عالمی دن بیت اہمیت کا حامل ہے اور اس کو منانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پروفیسرز اور ماہرین موجود ہیں جو باہر سے پڑھ کر آئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر بہت علم موجود ہے کہ ایرڈ یونیورسٹی بہت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک درخت لگائو گے آپ کو جنت میں گھر ملنا ہے یہ ہمارا عقیدہ ہے لیکن آپ دنیا کے آلودہ ترین ملک بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ سے بہت بڑی ہجرت ہونے والی ہے اور یہ ہجرت پانی کی وجہ سے ہو گی مگر وہ لوگ جائیں گے کیا؟انہوں نے کہاکہ آپ نے تعلیم، نہ پارک، نہ صحت کچھ بھی تو نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ زمین سے پانی نکال نکال کر ختم کر دیا گیاجس کا دل کیا ٹیوب ویل لگا دیا، پانی کی کمپنیاں بھی خوب پانی ضائع کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے تو کہا ہم نے دودھ کی نہریں بہا دی ہیں،آپ نے انڈر پاس تو بنائے مگر روڈ پر وہی رش ہے رکشہ اب اڑنے سے تو رہا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو ٹیبلٹ پکڑا دیئے گئے.

دادی اماں سے بھی واٹس ایپ سے کھیلتے ہیں انہوں نے کہاکہ زیر زمین پانی کی سطح بارہ سو فٹ پر چلی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ عطاء آباد جھیل کا کسی کو پتہ ہی نہیں چل سکا کس طرح پہاڑوں میں دراڑیں پڑ گئیں ،آنے والے چند سالوں میں بہار اور خزاں ملک سے ختم ہو جائے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پندرہ ہزار کاٹن بیلز پیدا ہوتی تھیں جو اب گیارہ ہزار پر آ گیا ہے،پاکستان میں ایک گز کپڑا بھی پاکستان میں نہیں بنتا،آپ کی درآمدات اور برآمدات بالکل ختم ہو چکی ہیں،ہماری حکومت اس پر بہت زیادہ کام کر رہی ہے،مجھے عمران خان پر فخر ہے اور خوش نصیب ہوں کہ اسکی حکومت کا حصہ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بے روزگاری کا خاتمہ کر رہے ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…