جہانیاں(این این آئی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشیوں کا عالمی دن ’’ عالمی یوم خوشی ‘‘(آج)20مارچ بدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں خود بھی خوش رہیں اور آس پاس کے لوگوں اور احباب کے چہروں پر بھی مسکراہٹیں لانے کی کوشش کریں۔ اس دن کا اعلان اقوام متحدہ کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب تمام 193 اراکین ممالک نے اقوام متحدہ قرارداد کی تائید کی۔بین الاقوامی یوم خوشی یا یوم سعادت، اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ ایک عالمی دن ہے جس میں خوشی کے اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔