ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں داخل،وزیر خزانہ اسد عمر نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

ٹیکسلا(آن لائن) وزیر خزانہ اسد عمر نے عندیہ دیا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے اور حتمی معاہدے سے قبل حکومت نئے آئی ایم ایف مشن سے مزید مذاکرات کرے گی۔اتوار کو ترنول پریس کلبمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے کیونکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ بیل آؤٹ پیکج پر اختلافات میں کمی آئی ہے۔

آئی ایم ایف مشن کی 26مارچ کو آمد متوقع ہے اور اسد عمر نے کہا کہ حتمی معاہدہ ان سے مذاکرات کے بعد ہی ہو گا، اب تک بیل آؤٹ پیکج پر کوئی بھی رقم طے نہیں پائی کیونکہ مذاکرات تاحال جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے ان کے مطالبات کے آگے سرخم تسلیم نہیں کیا، آئی ایم ایف پاکستان کے موقف کو سمجھتا ہے اور اب ہم عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے کے قریب ہیں۔آئی ایم ایف مشن کی پاکستان سے ایک قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایشیا پیسیفک گروپ بھی پاکستان کا دورہ کرے گا اور وزیر خزانہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مشن کو حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ اس میں ناکام رہے ،تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ اس وقت پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔اسد عمر نے ان رپورٹس کو مسترد کیا کہ انہوں نے مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا تھا جس سے لوگوں کو مشکلات ہوں، انہوں نے واضح کیا کہ ملکی معیشت سخت دور سے گزر رہی ہے اور لوگوں کو بالاخر بہتری نظر آئے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی اور گیس کے شعبوں میں نقصانات کا ازالہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے اکاؤنٹس سے کیا جائیگا۔

پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سی پیک منصوبوں سے ایک پائی کی بھی کٹوتی نہیں کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ پر 5کروڑ روپے کی لاگت سے دو پیڈسٹرین برج تعمیر کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو پیدل جی ٹی روڈ کراس کرنے میں سہولت ہو سکے اور یہ منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ 8یونین کونسل کے رہائشیوں کے لیے چھ بستر کے بنیادی ہیلتھ یونٹ بنائیں جائیں گے جبکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے 17کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جس کے تحت پرائمری اسکول کو مڈل تک اپ گریڈ کیا جائیگا اور مزید عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔اس کیساتھ ساتھ انہوں نے پانی کی سپلائی کی اسکیم اور بالترتیب 20 اور 25 ایکڑ رقبے کے دو قبرستان بھی علاقے میں تعمیر کرنے کا وعدہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…