جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج چھٹی برسی،جانتے ہیں انہوں نے65 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارت کے کتنے جہاز مارگرائے تھے؟

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

جہانیاں(آن لائن) پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے ان کی چھٹی برسی18مارچ پیر کو منائی جائے گی ، انہوں نے65ء کی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم(محمد محمود عالم) کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ایم ایم عالم6جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے1965ء کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کے9طیارے گرائے تھے۔65ء کی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد جہانیاں کا دورہ بھی کیا تھا اور جامع مسجد حقانی میں نمازیوں سے خطاب بھی کیا تھا ۔ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ء کو انتقال کر گئے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…