کرائسٹ چرچ (این این آئی)کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزی لینڈ میں مساجد کھول دی گئیں، میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں واقعے کے بعد مساجد دوبارہ کھول دی گئی ہیں اس سے قبل پولیس کی جانب سے لوگوں کو مساجد نہ جانے کی ہدایت کی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام مساجد پر پولیس موجود رہے گی۔