جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان ڈاکوؤں کا سب سے بڑا سر پرست ہے، اسکا اقتدار لٹیروں کی پناہ گاہ بن چکا،خواجہ محمد آصف نے حدیں پارکرلیں، سنگین الزامات عائد کر دیئے

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈاکوؤں کا سب سے بڑا سر پرست ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے وزیراعظم کی 26سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈ شیئر کی جس کے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ یہ خود ڈاکوؤں کا سب سے بڑا سر پرست ہے جن کو ڈاکو کہتا تھا آج وہ اسکے حصہ دار ہیں اسکا اقتدار لٹیروں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔

دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں نماز جمعہ کے وقت دہشت گرد حملے میں متعدد افراد کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہے وزیراعظم نیوزی لینڈ سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس واقعہ پر فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے مسلمانوں کی حفاظت اور انہیں دہشت گردی سے بچانے کی حکمت عملی طے کی جائے اور مستقبل میں ایسے سانحات کے سد باب کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا جائے۔این آر او کی بات کرنے والے پہلے ملکی معیشت کو ٹھیک اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں جس میں وہ مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں،لیڈر این آر او یا یوٹرن سے نہیں بنتے نہ ہی کسی لیڈر کو اس کی ضرورت ہوتی ہے، عمران نیازی کو اس کی ضرورت تھی اسی لئے انہوں نے اپنی بہن علیمہ خان کو دیا۔انہوں نے کہا کہ ،پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں،اور ایٹمی قوت کو آج بھکاری کی دنیا میںآج شکل میں پیش کیا جارہاہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈاکوؤں کا سب سے بڑا سر پرست ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…