ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا خطیر رقم میں نیلام ہوگیا

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (این این آئی) کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،سینیٹر فیصل جاوید،فردوس عاشق اعوان موجود تھے۔ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں ڈیم نہیں بنے گا ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ڈیم ضرور بنے گا،عمران خان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں، ڈیم ضرور بنے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹورنٹومیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانی کا 80 فیصد ضائع کردیتے ہیں، ہمارے پاس صرف دو بڑے آبی ذخائر ہیں، جو لوگ کہتے ہیں ڈیم نہیں بنے گا ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ڈیم ضرور بنے گا،انہوں نے کہا کہ ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ تین کروڑ روزانہ سے بڑھ کر ساڑھے پانچ کروڑ ہو گئی ہے، حکومت نے ڈیم تعمیر کیلئے 17 ارب روپے جاری کئے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں، ڈیم ضرور بنے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین واپڈا کے مطابق 20 مارچ کو مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا، دیامر بھاشا ڈیم پررواں سال اکتوبر میں کام شروع ہوجائے گا۔  کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،سینیٹر فیصل جاوید،فردوس عاشق اعوان موجود تھے۔ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں ڈیم نہیں بنے گا ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ڈیم ضرور بنے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…