منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں انتہائی تشویشناک کمی ، اسٹیٹ بینک نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 74.8 فیصد کم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 74.8 فیصد کم رہی، سات ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 4 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔اعداد د شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی، سات ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 17.6 فیصد کمی سے ایک ارب 45 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 13 کروڑ 22 لاکھ ڈالر، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، جب کہ جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک کروڑ ڈالر رہی۔  اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 74.8 فیصد کم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…