جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی ادھار تیل نہیں ملے گا، مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں لیکن ۔۔! وزیرخزانہ اسد عمر کھل کر بول پڑے

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا، چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں، آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں،اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے، مجھ سے منسوب مہنگائی کی خبریں غلط ہیں، مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔

ہفتہ کر وزیرخزانہ اسد عمر نے کھلی چہری میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑا کام ہے جو فیکس ٹیکس کا نظام لایاجائے، اسمبلی میں اس کو پیش کر دیا گیا ہے، حماد اظہر کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو مارچ تک مکمل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ میٹر کا مسئلہ بہت عام ہے، اسلام آباد کو ایسے ڈویلپ کیا ہے کہ زیادہ تر غیر قانونی ہے،کونسے افسر ہیں جنہوں نے رشوت لے کر اس جگہ کا اپرول دیا،کیا ان افسروں کو سزا ملی،اس مسئلے کہ جڑ تک پہنچنا ہو گا کہ یہ غیر یہ قانونی جگہ کیسے دی گئی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ جو سالوں سے نہیں ہو لیکن اب ہواہے،ہم قبضہ مافیا سے نجات دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاملے پیچیدہ نہیں ہوئے انکو پیچیدہ بنایا گیاہے، ہم ان مسائل کو جڑ سے نکالیں گے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں بات کی گئی ،ہم چاہتے ہیں نظام ایسا بننا چاہیے کہ قابل کو نوکری ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن سے پہلے جو وعدہ کئے ان پر گلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ علی نواز اعوان عوام کیلئے صبح سے شام تک کام کر رہا ہے،سی ڈے اے کے معاملات قابو میں آ رہے ہیں،ہاؤسنگ سیکٹر کے معاملات دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نسٹ کے سامنے ایک سڑک کھنڈرات کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کراسنگ چاہئے،سڑک والا مسئلہ سی ڈی اے سے پوچھتا ہوں۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ سفید جھوٹ اس ادارے نے بولا کہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے،میں نے عوام کی چیخیں نکالنے کی بات نہیں کی،

میں متعلقہ ادارے کو غلط چلانے پر نوٹس بھیجوا سکتا ہو ں۔انہوں نے کہاکہ بلاول اور زرداری جو کہنا چاہتے ہیں کہیں، میں نے کہا تھا یہ جو بیانیہ دے رہے ہیں ،بھارت پاکستان کے خلاف استعمال کریگا اور بھارت نے اگلے دن اخباروں میں کہااور میری کہی بات سچ ہوئی اگلے روز بھارتی اخبارات کی شہ سرخیوں میں اسی بات کو اچھالا۔ایک سوال پر انہوں ن ے کہاکہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ

چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ چائنہ سے زر مبادلہ کے زخائر کیلئے دو ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں،اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ تیل کی قیمتوں اور موبائل پر ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیکس کم اکھٹا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ شکر ہے بلا ول نے ے مجھے پڑھا لکھا جاہل کہا ہے، میں نے اس بات پر اعتراض اٹھایا تھا کہ بلاول کے بیانیے کو بھارت ہمارے خلاف ہی استعمال کریگا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…