پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

عافیہ صدیقی کی رہائی،انتظار کی گھڑیاں ختم حکومت پاکستان نے باضابطہ اعلان کردیا‎

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

ملتان(این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عافیہ صدیقی حساس معاملہ ہے اس پر احتیاط سے کام لیا جائے، ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عافیہ صدیقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیرخارجہ نے کہاکہ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں تاہم حقائق کے برعکس معلومات ہوتی ہیں اور جو لوگ اپنی بیٹی کی خدمت چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے حساس معلومات پر خاموش رہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

اللہ کرے ہم عافیہ صدیقی کو رہا کروانے میں کامیاب ہوجائیں لیکن جب بھی امریکا سے بات کی ان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون آڑے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کرنا آسان ہیں، جہاں سوشل میڈیا کے فوائد ہیں وہاں ایسی چیزیں بھی ہیں جو حقائق کے برعکس ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے جس میں 49 مسلمانوں کو شہید کیا گیا، دہشت گرد عالمی مسئلہ ہے نیوزی لینڈ میں ایسا واقعہ پہلے کبھی ہوا نہ سنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ یوزی لینڈ مسجد پر حملہ کرنے والے شخص نے اپنے سر پر کیمرہ نصب کیا ہوا تھا تاکہ وہ اس واقعہ کو ریکارڈ کرے اور پوری دنیا میں براہ راست دکھائے، یہ وہ ذہنی کیفیت ہے جس سے ایک سوچ واضح ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گردواروں اور مندروں کی حفاظت کی طرح مساجد کی حفاظت کی بھی ضرورت ہے اور نماز جمعہ کے وقت یہ واقعہ ہونا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یورپ میں بدقسمتی سے اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، اس واقعہ کو دہشت گردی تسلیم کیا گیا ہے، تفتیش سے بات سامنے آجائے گی کہ ملزمان کا مشن کیا تھا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت نے جاں بحق افراد کی شناخت کرلی ہے۔

ایک پاکستانی کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کرائسٹ چرچ میں 300 پاکستانی رہائش پذیرہیں اور اس وقت 9 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں جن کے موبائل بھی بند ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری ترجیح لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش ہونی چاہیے، وقت گزرنے کے ساتھ فکر میں اضافہ ہورہا ہے اور پوری قوم اس واقعے میں لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق فکر مند ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں تاہم متاثرہ فیملی سے رجوع کریں گے۔

ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے، ہماری تو پہلے روز سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش تھی، کشیدگی کم کرانے کیلئے چین نے کردارادا کیا،کل اتوار کو دورہ چین کروں گا جبکہ ہمیں جنگ نہیں امن کی جانب بڑھنا ہے تاہم 19 مئی تک مودی سرکار سے کوئی بعید نہیں کیونکہ بھارت کے انتخابات کا عمل 19 مئی تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

مودی سرکار سے کوئی توقع نہیں کہ وہ کوئی قدم اٹھائے، بھارتی الیکشن تک ہمیں فضائی حدود اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ رہنا ہوگا، بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا بھارت میں سنجیدہ لوگوں پر اثر ہوا ہے، پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ کافی عرصے بعد سامنے آیا ہے، کرتار پور راہداری کیلئے آئندہ میٹنگ 2 اپریل کو ہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پہلی باراو آئی سی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ذکر کیا گیا، ہمارا موقف ہے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور پاکستان کا رویہ ذمہ دارانہ تھا ، روس نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پلیٹ فورم دینے کی تجویز دی اور پاکستان نے روس کی تجویز کی حمایت کی ہے، بھارت کومنانا ان کا کام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…