جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی کی 34 مجالس قائمہ کی تشکیل ،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے مطالبہ پرپیپلزپارٹی نے آئینی کارڈ کھیل دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی کی 34 مجالس قائمہ کی تشکیل کے لیے پیپلزپارٹی نے ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے مطالبہ پرپیپلزپارٹی نے ووٹنگ کا آئینی کارڈ کھیل کراپوزیشن کوآزمائش میں ڈال دیا،قائمہ کمیٹیوں کے لیے ووٹنگ 20 مارچ کوسندھ اسمبلی میں ہوگی۔

سندھ اسمبلی کی مجالس قائمہ کی تشکیل کے لیے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے مابین مذاکرات ناکام ہونے اوراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کے مطالبہ پرپیپلزپارٹی نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کرکے اپوزیشن جماعتوں کونئی آزمائش سے دوچارکردیا ہے۔سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 34 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 18 مارچ کو صبح 9 بجے شام 3 بجے تک حاصل کئے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 18 مارچ کو شام 4 بجے سے 6 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔قائمہ کمیٹیوں کے لیے پولنگ 20 مارچ کوہوگی اورپولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔پیپلزپارٹی کے آئینی کارڈ کھیلنے کے اقدام پراپوزیشن جماعتوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ایم ایم اے کے رکن سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مجالس قائمہ کی تعداد کم ہے مگر ہم اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سندھ اسمبلی کی 34 مجالس قائمہ کی تشکیل کے لیے پیپلزپارٹی نے ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے مطالبہ پرپیپلزپارٹی نے ووٹنگ کا آئینی کارڈ کھیل کراپوزیشن کوآزمائش میں ڈال دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…