ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کی سمت درست ہے یا غلط ؟ امریکی انٹرنیشنل ریپلیکن انسٹی ٹیوٹ کے سروے میں عوام کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)امریکہ کے انٹرنیشنل ریپلیکن انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق 60 فیصد لوگوں نے ملک کی سمت غلط قراردے دی ہے۔نیشنل سروے آف پبلک اوپنین پاکستان (آئی آر آئی) کے تازہ سروے کے مطابق پاکستان کی سمت درست ہے یا غلط اس سوال کے جواب میں 60 فیصد (2395) لوگوں نے سمت کو غلط اور 38 فیصد (1498) نے درست قراردیا ہے۔3 فیصد لوگوں نے اس حوالے سے اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔57 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان اچھا کام کررہے ہیں

جن میں سے 17 فیصد نے ان کی کارکردگی کو بہت اچھا جبکہ 40 فیصد نے اچھا قراردیا ہے۔40 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کو ایک یا دو سال دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ ان ہی میں سے 14 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل شروع کردیا ہے۔پاکستان میں موجودہ جمہوریت کے حوالے سے کل 59 فیصد لوگوں نے مثبت رائے کا اظہار کیا جن میں سے 16 فیصد نے بہترین قراردیا، دوسری طرف منفی رائے دینے والوں میں 36 فیصد لوگ شامل ہیں جن میں سے چار فیصد کے مطابق ملک میں جمہوریت کی حالت بدترین ہے۔سروے کے مطابق 74 فیصد لوگوں کے مطابق ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت سے جڑا ہے جن میں سے 39 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قراردیا، 18 فیصد کے خیال میں غربت اور 15 فیصد کے مطابق بے روزگاری بڑے مسائل ہیں۔96 فیصد لوگوں کی رائے کے مطابق فوج اپنا کام درست طور پر کررہی ہے جن میں سے 75 کے مطابق یہ انتہائی اچھا کام کررہی ہے۔ 30 فیصد کی رائے میں میڈیا بہت اچھا، 40 فیصد کی رائے میں اچھا اور 15 فیصد کے مطابق برا جبکہ نو فیصد کے مطابق بہت برا کام کررہا ہے،اسی طرح 30 فیصد لوگ عدالتوں کے کام سے بہت جبکہ 40 فیصد کافی مطئمن ہیں تاہم 18 فیصد لوگوں کے خیال میں عدالتیں اپنا کام درست انداز میں نہیں کررہی ہیں۔اگر اگلے ہفتے الیکشن ہوں تو 34 فیصد لوگ تحریک انصاف، 21 فیصد مسلم لیگ ن اور 12 فیصد پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے۔68 فیصد پاکستانیوں کے مطابق کرپشن ملک کا سب سے مسئلہ ہے۔

کیا آپ نے زندگی میں کبھی سرکاری نمائندے کو رشوت دی، اس سوال پر 26 فیصد لوگوں نے ہاں اور 63 فیصد نے نہ میں جواب دیا جبکہ 11 فیصد لوگوں نے اس حوالے سے اپنی رائے محفوظ رکھی۔آئی آر آئی کے سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 18 سے 35 سال کے درمیان 77 فیصد نوجوانوں نے روزگار کے کم مواقعوں کی شکایت کی اور یہ ملک کے نوجوانوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے۔سروے میں گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے 84 فیصد لوگوں نے مثبت رائے کا اظہارکیا جن میں سے 46 فیصد کے مطابق نتائج بالکل درست جبکہ 38 فیصد نے درست قرار دیا۔83 فیصدلوگوں کا خیال ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے جن میں سے 50 فیصد نے الیکشن کو مکمل طور پر آزاد اور غیرجانبدار جبکہ 33 فیصد نے کافی حد تک شفاف اور غیرجانبدار قرار دیا۔سروے کے لیے گزشتہ سال یکم سے 22 نومبر کے درمیان تین ہزار 991 لوگوں سے رائے لی گئی۔ سروے میں شہروں اور دیہی علاقوں کے رہنے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…