جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید11پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں11پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.25روپے سے بڑھ کر139.36روپے اورقیمت فروخت139.35روپے سے بڑھ کر139.46روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے بڑھ کر138.80روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے بڑھ کر139.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں10پیسے کی کمی اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے گھٹ کر156.40روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے گھٹ کر158.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید183.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت185.00روپے سے گھٹ کر184.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.90روپے اورقیمت فروخت37.20روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے اورقیمت فروخت38.15روپے پرمستحکم رہی ۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے اور قیمت فروخت21.30روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…