بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

آغا سراج درانی ،وسیم اختر، لیاقت علی جتوئی اور نواب محمد یوسف تالپور کیخلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی شکایت ،نیب نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے آغا سراج درانی ،وسیم اختر، لیاقت علی جتوئی اور نواب محمد یوسف تالپور کیخلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی شکایت کوپہلے سے جاری تحقیقات کیساتھ منسلک کر نے ،دو انکوائریوں ، تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔

نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا جس کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں غلام محمد، سابق سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان، افسران/اہلکاران ، ٹھیکہ دار ان، صوبائی ہائی وے ڈویژن ضلع سانگھڑ اور دیگر شامل ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اصغر شیخ،سابق ڈائریکٹر جنرل لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگرکے خلاف انو یسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں حاجی گلبار خان سابق وزیرصحت گلگت بلتستان،محمد زمرد خان،سابق کنزرویٹر گلگت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ،حاجی نصیب خان، عبدالصمد،محمد قاسم پرنسپل میڈیکل آفیسراور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر غیر قانونی طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 7ٹھیکیداروں کو قواعدوضوابط کے برعکس اور جرمانہ وصول کئے بغیرجنگلات کی کٹائی اورنقل وحمل کیلئے پاسز جاری کرنے کا الزام ہے۔

جس سے قومی خزانے کوتقریبا45.73ملین ّ ّّّروپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مہتاب احمد خان ،سابق مشیر برائے شعبہ ہوابازی، عرفان الٰہی ،سابق سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن،مشرف رسول،سابق چئیرمین پی آئی اے ،محمد علی ٹبہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعدوضوابط کے برعکس مشرف رسول کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کا الزام ہے

جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا اورجس کی تعیناتی کو عدالت عظمی بھی غیرقانونی قرار دے چکی ہے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کامران علی قریشی ،سابق چیئرمین سی ڈی اے،اسد منیر سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے،خالد محمود سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ سی ڈی اے اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظورری دی گئی۔ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعدوضوابط کے برعکس غیرقانونی طورپر ایف الیون اسلام آباد میں پلاٹ کو بحال کرنے کا الزام ہے

جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے آغا سراج درانی ،سپیکر سندھ اسمبلی،وسیم اختر، مئیر کراچی ،لیاقت علی جتوئی سابق وفاقی وزیر اور نواب محمد یوسف تالپور کیخلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی شکایت کوپہلے سے جاری تحقیقات کے ساتھ منسلک کرنے کی منظوری دی ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دوست محمد رحیموں سابق صوبائی وزیر برائے زکات وعشرسندھ اور دیگر، کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے ،نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کے مقدما ت کو منطقی انجام تک پہنچاناہماری اولین ترجیح ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ’ احتساب سب کیلئے ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں ۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان سے ہے ۔ نیب افسران اپنے فرائض ایمانداری ، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…