پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ،نیب نے شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019 |

لاہور (ا ین این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔نیب کے خصوصی پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب نے رمضان شوگر ملز کیس میں

بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کیا اور ساتھ ہی عدالت عظمی سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔خیال رہے کہ 14فروری 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔واضح رہے کہ شہباز شریف کو 5اکتوبر 2018ء کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں حراست میں لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…