جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،انڈیکس نفسیاتی حد سے گرگیا،سرمایہ کار پریشان

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعدایک بار پھرمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس38900کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 27ارب89کروڑ60لاکھ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت8.20فیصدکم جبکہ65.03فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فوڈز،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 39000پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے ٹیکسوں میں مزید اضافے کا عندیہ دینے کے بعد مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اورسرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈ38752پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس120.32پوائنٹس کمی سے38808.61پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے106کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب89کروڑ60لاکھ71ہزار20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر79کھرب48ارب12کروڑ79لاکھ22ہزار230روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر8کروڑ58لاکھ67ہزار430شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت76لاکھ71ہزار290شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت96.56روپے اضافے سے3687.50روپے اورآرکوماپاک کے حصص کی قیمت23.95روپے اضافے سے611.20روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے2000.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت24.00روپے کمی سے755.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ84لاکھ61ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے14.37روپے اوریونٹی فوڈز لمیٹڈ سرگرمیاں1کروڑ17لاکھ82ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت28پیسے اضافے سے14.17روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس94.94پوائنٹس کمی سے18425.85پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس425.78پوائنٹس کمی سے63907.82پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس89.71پوائنٹس کمی سے28437.39پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…