گجرات(آن لائن)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگی رہنما طارق محمود کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود کے خلاف نااہلی کی درخواست ، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پر مشتمل تین رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا،الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کو 2013 سے نااہل قرار دیدیا، فیصلہ میں سابق ایم پی اے میاں طارق محمود
کو دوہزار تیرہ سے 2018 تک کی مراعات واپس کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سابق ایم پی اے میاں طارق محمود نے بیرون ملک اثاثے ظاہر نا کرنے اور سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی۔پنجاب اسمبلی کے رکن میاں محمد اختر حیات نے سابق ایم پی اے کے خلاف کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔