کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایڈیٹرزپشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی،پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ اوو ر میں 186 رنز بنا کر پشاور زلمی کو 187 رنز کا ہدف دیا ،
کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن نمایاں بلے باز رہے انہوں نے 43 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے، احمد شہزاد ایک رنز بنا سکے، احسن علی نے 46 رنز، روسو نے 11، عمر اکمل نے 22 ، سرفراز احمد صرف 12 رنز بنا سکے، ڈی جے براوو 12 رنز اور محمد نواز دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، ٹی ایس ملز، ثمین گل اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، جس کے جواب میں پشاور زلمی کے کامران اکمل اور امام الحق نے ہدف کے تعاقب میں بلے بازی کا آغاز کیا لیکن کامران اکمل صرف 22 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، صہیب مقصود 7 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، امام الحق 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مصباح الحق 18، ڈاسن پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پولارڈ نے شاندار بیٹنگ کی اور 22 گیندوں پر 44 رنز بنائے لیکن واٹسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ڈیرن سیمی بھی 46 کے سکور پر اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، حسن علی تین اور وہاب ریاض صفر سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اس طرح پشاور زلمی مقررہ اوور میں صرف 176 رنز بنائے اور اس کے ساتھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 10 رنز سے فاتح ٹھہری اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس میچ میں فتح کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچ گئی ہے اور ہارنے والی ٹیم پشاور زلمی کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔