بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کا اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کے عزم کااظہار

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی جس کیلئے دبئی میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریننگ کررہی ہوں، ایک بار فٹ ہوجاؤں فوراً ہی ٹینس میں

واپسی کرلوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں کیونکہ تین آپریشنز کی وجہ سے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، اذہان کی پیدائش کے بعد تین ماہ میں 22 کلو وزن کم کیا ہے، اس طرح اپنا وزن 89 کلوگرام سے67 کلوگرام کرلیا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا ٹارگٹ اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا ہے تاہم یو ایس اوپن سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لوں گی۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ واپسی کی کوئی جلدی نہیں ممکن ہے کہ جون سے واپسی کرلوں یا پھر اگست تک۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…