اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن میں اتنی طاقت نہیں وہ حکومت کو گرا دے۔ان خیالات کا اظہار معروف صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو گرانا اپوزیشن کی خواہش ہی ہو سکتی ہے لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔فرض کریں اگر اپوزیشن حکومت گرا بھی دے تو اس کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم کیا ہو گا؟
اس لیے اصل مسئلہ حکومت گرانا نہیں بلکہ اصل مسئلہ تو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ان کے گلے پڑا ہوا ہے،اس کے بعد نواز شریف پہلے ہی جیل میں ہیں، حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس بھی آگئے ہیں۔اس لیے یہ تمام تو خود ایک شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں یہ حکومت تو نہیں گرا سکتے بلکہ یہ اپنے لیے ریلیف اور بھیک مانگ رہے ہیں۔حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ۔