بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

قومی ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے بس مکی آرتھر صرف یہ ایک کام کرلیں،شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کیلئے شرط رکھ دی

datetime 12  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان پلیئرزکی قومی سکواڈ میں شمولیت کو جلد بازی قرار دے دیا۔ سابق کپتان نے سرفرازاحمد سمیت اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے بس ہیڈ کوچ مکی آرتھر ڈریسنگ روم میں پرسکون رہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ کا اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا مگر بیٹسمین نظر نہیں آئے، نوجوان بولرکو موقع دینے میں

جلد بازی کی گئی، پاکستان ٹیم میں انٹری اتنی بھی آسان نہیں ہونا چاہیے، باصلاحیت بولرز کو اکیڈمی میں ٹریننگ دیں،اے ٹیموں کے ساتھ ٹورکرائیں پھر پاکستان ٹیم میں لائیں، آپ کے پاس بیک اپ میں سینئر بولرز نہ ہوں تو اس طرح کے فیصلے ضرور کریں۔ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ گرین شرٹس کی زمبابوے کے ساتھ سیریز ہوتی تو کھلاڑیوں کو آرام بھی دے دیتے، موجودہ کرکٹرز نوجوان ہیں، انھوں نے کونسا20 سال کرکٹ کھیل لی کہ تھکاوٹ کا شکار ہوگئے۔آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے، انھیں آرام دینے کا فیصلہ درست نہیں ہے،جس موسم میں ورلڈکپ ہو رہاہے انگلش کنڈیشنز مشکل نہیں ہوں گی، پاکستانی بیٹنگ کو ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنا ہوگا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر ڈریسنگ روم میں پرسکون رہیں تو ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد بڑی خوش آئند بات ہے، غیر ملکی پلیئرز یہاں سے خوشگوار یادیں لیکر جائیں گے تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے امکانات میں اضافہ ہوگا، اگلے سال زیادہ میچز پورے پاکستان میں ہونے چاہئیں صرف لاہور اور کراچی ہی نہیں، ملتان، راولپنڈی اور دوسرے شہروں میں بھی میچز کرانے سے دنیا کو مثبت پیغام جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…