منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اعلان میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا، احمد شہزاد کی انضمام الحق اور مکی آرتھرپر شدید تنقید، بڑا مطالبہ کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر کئی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اعلان میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔فارم واپس آتے ہی انداز بھی بدلنے والے احمد شہزاد نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز کو ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے پی ایس ایل ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے تھا،

پی ایس ایل فورکے اہم میچز سے پہلے قومی ٹیم کا اعلان غلط ہے۔احمد شہزاد نے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پی ایس ایل سے اچھے بلے باز نہیں ملتے،بہترین بولرز تو مل سکتے ہیں مگر اچھے بیٹسمین ڈومیسٹک کے چار روزہ میچز سے ہی ملتے ہیں، ڈومیسٹک کی کارکردگی کو نظر انداز کرنا غلط عمل ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور میگاایونٹ میں اپنے ملک کے لیے منفرد کارکردگی دکھانیکی خواہش ہے، دریں اثناء پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمیع نے کہاہے کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایس ایل فور میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان و ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد سمیع نے کہا کہ اچھی پرفارمنس کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کیے پاکستان ٹیم میں جگہ نہ بنا سکنے پر مایوس نہیں ہوں۔محمد سمیع نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے ہمیشہ نظرانداز کیا گیا،جب کہ پی ایس ایل کے دوران آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان سمجھ نہ سکا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…