منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل : پلے آف مرحلے کا آغازآج سے ہوگا ، پی ایس ایل سیزن فور کا فاتح کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا،پی ایس ایل سیزن فور کا فاتح کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آج(بدھ)کوالیفائر میں ٹکرائیں گے، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی۔14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمینیٹر کھیلیں گی، فاتح ٹیم دوسرا الیمینیٹر کھیلے گی۔

بعد ازاں فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیاہے، پلے آف مرحلے کا آغازآج(بدھ)سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ،پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی پشاور زلمی نمبر ٹو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کوالیفائر میں آج(بدھ)مقابلہ کرے گی ۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کیلیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا ۔پی ایس ایل کا پہلا ایلیمینٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان جمعرات کو کھیلاجائے گا ،جس میں ہارے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔دوسرا ایلیمنیٹر جمعہ کو ہو گا اور پی ایس ایل فور کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا ۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کی کراچی کنگز سے جیت کے ساتھ ہی زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرآگئی، کوئٹہ دوسرے،اسلام آباد تیسرے اور کراچی کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز اس بار بھی پی ایس ایل میں آخری نمبرپر رہی،ملتان کی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرسکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل 1 اور پی ایس ایل3جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں یونائیٹڈ نے6 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا فائنل پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا جس میں زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی۔پی ایس ایل 2 کی ٹرافی پشاور زلمی نے جیتی۔ دوسرے سیزن کا فائنل لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلیڈی ایٹرز کو58 رنز سے شکست ہوئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دو بار رنرزاپ رہ چکی ہے۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن میں پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرسکی اور تینوں سیزنز میں آخری پوزیشن پر رہی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…