اسلام آباد(سی پی پی)متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 92خواتین سمیت2800 پاکستانی قید ہیں۔تفصیلات کے مطابق منشیات، نارکوٹکس اور ممنوعہ ادویات کے جرائم میں 317، ڈکیتی وچوری میں 227، بائونس چیک، فنانشل کرائمز میں18، قتل میں 63جبکہ چھوٹے جرائم کے تحت 1167پاکستانی قید ہیں۔دستاویز کے مطابق العین جیل میں کل 247پاکستانی قید ہیں جن میں 148کو سزا ہو چکی ہے ،89کے خلاف ٹرائل چل رہا ہے۔
اس جیل میں7خواتین بھی قید ہیں، ابوظہبی کی جیل میں کل554پاکستانی قید ہیں،337پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے اور166کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں جبکہ 166ڈیپوٹیشن کے منتظر ہیں، دبئی جیل میں 852قیدیوں میں 25خواتین ہیں، راس الخیمہ جیل میں105پاکستانیوں میں 2 خواتین شامل ہیں، ام القین کی جیل میں 45خواتین سمیت 365 پاکستانی قید ہیں، فجیرہ جیل میں2خواتین سمیت33 پاکستانی جبکہ اجمان جیل میں 2 خواتین سمیت222پاکستانی قید ہیں۔