پشاور(این این آئی)حکومت نے پشاور شہر میں سڑکوں پر گندگی اور کچرا پھینکے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ،گند پھینکنے والے شہریوں کو بھاری جرمانہ کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں گندگی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ اب ڈبلیوایس ایس پی کرے گاجس کیلئے شہر کے مختلف اور اہم علاقوں میں سی سی ٹی وی
کیمرے نصب کئے جائیں گے۔کیمروں کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم بنایا جائیگا، گندگی کی روک تھام کیلئے کیمروں کی تنصیب کو شہریوں بھی اچھا اقدام قرار دیا۔ابتدائی طور پر بورڈ بازار، ہشتنگری، قصہ خوانی اور چوک شادی میں کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق سڑکوں پرگندگی پھینکنے والے شہریوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔