کراچی ( آن لائن ) اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندر کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرلیا ۔ کیمرون ڈیلیورٹ پی ایس ایل میں سنچری بنانے والے پانچویں بلے باز بن گئے ۔ محمد آصف نے بھی تیز ترین نصف سنچری بنائی شاہین آفریدی مہنگے ترین باؤلر بن گئے پی ایس فور کے پاکستان میں آغاز کے ساتھ ہی چوکوں اور چھکوں کی برسات شروع ہوگئی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور کردیا ہے اسلام آباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں پر 238 رنز بنائے اس سے قبل لاہور قلندر نے 204 رنز بنا رکھے تھے
میچ میں کیمرون ڈیلیورٹ نے صرف 49 بالوں پر 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی اور 60 گیندوں پر 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پانچویں اور پی ایس ایل فور کی دوسری سنچری ہے۔ آصف علی نے بھی شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے تیز ترین نصف سنچی بنائی وہ 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے والٹن 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی نے چار اوور میں ایک وکٹ لے کر 62 رنز دیے اور وہ مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔