نئی دہلی(این این آئی)بھارتی جماعت کانگریس کے ر ہنما ششی تھرور نے کہا ہے کہ مودی سرکاری جیت گئی تو ایسا آئین بنائے گی جو غیرہندوں کے خلاف ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ششی تھرورکا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے لیے
اس برس کے عام انتخابات اہم ہیں اور اگر اس باروہ جیت گئے تو بھارت کاآئین بدلنے کی پوزیشن حاصل کرلیں گے۔رہنما کانگریس نے مزیدکہا کہ یہ دستاویز اس آئین سے یکسرمختلف ہوگا جو نہرو، پٹیل اور امبیدکر جیسے رہنماؤں کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔