اوکاڑہ(این این آئی)اوکاڑہ کے نواح میں نویں جماعت کے تیرہ سالہ طالب علم کو اس کی ٹیچر نے اغوا کر لیا۔ پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے مقدمہ درج کر کے دو ہفتے کے اندر لڑکے کو اسلام آباد سے برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق محلہ پیر شہاب حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی محمد ادریس کا نویں جماعت کا 13سالہ طالب علم بیٹا احسن ادریس محلہ نوازش نگر میں ٹیچر عائشہ بی بی کے گھر ٹیوشن اکیڈمی میں پڑھنے جاتا تھا جسے ٹیچر عائشہ بی بی نے اپنے ساتھیوں شہناز بی بی، مہرین، رگزا اور جاوید کے ہمراہ اغوا کر کے اسلام آباد لے گئے۔ پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے بچے کے والد محمد ادریس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے دو ہفتے کے اندر بچے کو اسلام آباد سے برآمد کر لیا ہے۔